میٹرو ریل کے ذریعہ ریکارڈ تعداد میں مسافرین کا سفر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 9 جون (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد شہری حدود میں میٹرو ریل کی ضرورت میں روز بروز اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ آرام دہ اور سہولت بخش سفر کی وجہ سے عوام میٹرو ریل میں سفر کو اہمیت دے رہے ہیں اور میٹرو ریل کی سہولت کے باعث گزشتہ دن 2.78 لاکھ افراد نے میٹرو ٹرین کے ذریعہ سفر کیا ۔ حیدرآباد میٹرو ریل ذرائع نے کہا کہ شہر میں میٹرو ریل کے آغاز سے اب تک میٹرو ریل میں مسافر ین کے سفر کرنے کا یہی ریکارڈ برقرار ہے اب تک ہر گھنٹہ میں چار ہزار افراد میٹرو ریل میں سفر کررہے تھے لیکن فی الوقت یہ تعداد بڑھ کر فی گھنٹہ 5,000 تک پہنچ چکی ہے، بالخصوص صبح اور شام کے اوقات میں بعض میٹرو ٹرین اسٹیشنوں پر ٹریفک کا اژدھام ہے۔ میٹرو ریل میں سفر کرنے والے نصف افراد ٹکٹوں کی خریدی کے ذریعہ سفر کررہے تو نصف افراد اسمارٹ کارڈز کے ذریعہ میٹرو ریل میں سفر کررہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران میٹرو ریل میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اس کی کئی ایک وجوہات ہیں۔ بالخصوص شدید دھوپ کی وجہ سے بھی ہائی ٹیک سٹی جیسے دور دراز فاصلہ تک سفر کرنے کیلئے عوام میٹرو ریل کو ہی اولین ترجیح دے رہے ہیں۔