حیدرآباد 10 مارچ (این ایس ایس) میٹرو ریل سرویس میں سفر کرتے وقت کسی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں مسافر پاسنجر ایمرجنسی الارم کو دباتے ہوئے ٹرین آپریٹر سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ آج یہاں جاری ایک ایڈوائزری میں ایچ ایم آر ایل منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہاکہ اگر چوکس کیا گیا تو ٹرین آپریٹر آنے والے اسٹیشن پر اسٹاف کو مشورہ دے گا جو صرف ایک یا دو منٹ کی دوری پر ہوگا، کہ مسافر کی میڈیکل ضرورت میں مدد کی جائے اور ضروری اقدامات کئے جائیں جیسے فرسٹ ایڈ کی فراہمی اور اگر ضروری ہو تو متاثرہ مسافر کو قریبی دواخانہ لے جانے کے لئے ایمبولنس کا انتظام کرے۔ اُنھوں نے کہاکہ تمام حیدرآباد میٹرو ٹرینس میںفرسٹ ایڈ کٹس فراہم کئے گئے ہیں۔ مسٹر ریڈی نے کہاکہ تمام اسٹیشنس پر بھی فرسٹ ایڈ رومس ہیں جہاں اسٹریچرس، وہیل چیرس، فائر بلانکیٹس، وہائیٹ بیڈ شیٹس اور فرسٹ ایڈ باکس دستیاب ہیں۔