میٹرو ٹرین سروس میں رخنہ

   

کلکتہ 2جنوری(سیاست ڈاٹ کام)آج صبح میٹرو سروس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے رخنہ پڑگیا۔ذرائع کے مطابق دمد م جانے والی اے سی میٹرو ٹرین کا دروازہ کوی نذرل اسٹیشن پر خراب ہوگیا۔ تاہم چند منٹوں کے بعد دروازہ کی مرمت کے بعد ٹرین سروس بحال ہوگئی اور مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے اتار لیا گیا۔ یہ واقعہ دفتر جانے کے وقت میں ہوا تھا اس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کل شام بھی نصف گھنٹے تک کوی سبھاش اسٹیشن سے دمدم کے درمیان میٹرو سر وس متاثر ہوئی تھی۔اسی طرح27دسمبر کو میٹرو ٹرین میں آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے 16مسافر زخمی ہوگئے تھے ۔