میٹرو ٹرین میںخواتین کومرچ اسپرے رکھنے کی اجازت

   

حیدرآباد ۔ /4 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والے خواتین کو مرچ اسپرے (پیپر اسپرے) رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دشا قتل کیس کے بعد خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور پولیس بھی موثر اقدامات کررہی ہے ۔ بنگلورو میٹرو ٹرین میں خواتین کو مرچ کا اسپرے رکھنے کی اجازت ہے اور اسی طرز پر حیدرآباد میٹرو ریل میں خاتون مسافرین کو بھی پیپر اسپرے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں میٹرو ریل کے سکیورٹی عملہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔