میٹرو ٹرین میںمسافرین سے بدسلوکی پر کارروائی : ایم ڈی

   

حیدرآباد ۔ /14 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے مسافرین سے بدسلوکی یا ہنگامہ آرائی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا اور کہا کہ بہت جلد مسافرین کی سہولت اور شکایتوں کیلئے ’واٹس اپ‘ نمبر دستیاب رکھا جائے گا ۔ اس پر شکایت ملنے پر کارروائی کی جائے گی ۔ این وی ایس ریڈی نے 8 ستمبر کو میٹرو ٹرین میں پیش آئے واقعہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایک شخص شراب نوشی کرکے میٹرو ریل میں چڑھ گیا اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دوسرے مسافرین کو تنگ کرنے کی کوشش کی جس کو دوسرے اسٹیشن پر اُتاردیا گیا ۔