میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والے کم عمر لڑکے سے کارتوس برآمد

   

حیدرآباد : /19 اکٹوبر (سیاست نیوز) موسیٰ پیٹ میٹرو میں سفر کے لیے آنے والے ایک کم عمر لڑکے کے پاس سے کارتوس برآمد ہوئے۔ میٹرو عملہ نے بیاگ میں کارتوس ہونے کا اس وقت پتہ لگایا جب نوجوان نے سیکوریٹی کی تنقیح کیلئے اپنا بیاگ سیکوریٹی اسکیانر میں رکھا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کارتوس کا پتہ چلنے پر سیکوریٹی عملہ نے نوجوان جس کی شناخت محمد احمد جس کا تعلق بہار سے بتایا جاتا ہے کو فوری حراست میں لے لیا اور میٹرو پولیس نے اس نوجوان کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ کوکٹ پلی پولیس کے حوالے کردیا ۔ اس نوجوان کی تفتیش جاری ہے ۔