حیدرآباد : /15 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں /17 ستمبر کو گنیش نمرجن کے موقع پر میٹرو ٹرین رات 2 بجے تک چلیں گی ۔ حکام نے اعلان کیا کہ گنیش نمرجن پر میٹرو ٹرین کو رات 2 بجے تک چلایا جائیگا ۔ اگر ضرورت پڑنے پر خصوصی ٹرین بھی چلائی جائے گی ۔ بھگتوں کی سہولت کیلئے ٹرین کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ہفتہ کو خیریت آباد میٹرو اسٹیشن پر 94 ہزار سے زائد افراد نے سفر کیا ۔ اتوار کی رات بھی بھگتوں کی تعداد زیادہ ہوگی جس کی وجہ سے مسافرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہونے کی امید ہے ۔ ش