میٹرو ٹرین کے اوقات میں آج سے اضافہ

   

حیدرآباد۔ لاک ڈاؤن کے نرمی کے اوقات میں کل 10 جون سے اضافہ کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو ریل کے اوقات میں توسیع کی گئی ہے۔ 10 جون جمعرات سے میٹرو ریل صبح 7 بجے تا شام 6 بجے تک چلائی جائیں گی۔ آخری اسٹیشن سے شام 5 بجے میٹرو ٹرین کی آخری سرویس روانہ ہوں گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کے اوقات میں صبح 6 تا شام 6 بجے تک نرمی دی ہے جس کے تحت مسافرین کی سہولت کے لئے حیدرآباد میٹرو ریل نے بھی اپنی سرویسز میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اس سے عوام کو راحت ملے گی۔