کولکاتا ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک دلخراش حادثہ میں ایک شخص آج فوت ہوگیا جبکہ اُس کا ہاتھ میٹرو ٹرین کے دو دروازوں کے درمیان پھنس گیا تھا اور ٹرین چل پڑی۔ پولیس نے متوفی کی شناخت سجل کنجی لال کی حیثیت سے کی جو پارک اسٹریٹ اسٹیشن پر شام 6:42 بجے کابی سبھاش جانے والی ٹرین میں سوار ہونا چاہتا تھا۔ ریاستی حکومت نے حادثہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔