حیدرآباد 29جون (یو این آئی )مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سوچے سمجھے بغیر بات کر رہے ہیں۔ بی جے پی عوام کیلئے کام کر رہی ہے ، نہ کہ ریونت ریڈی یا کانگریس کیلئے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ میٹرو کی تفصیلی پراجیکٹ رپورٹ مرکز کو پیش کی گئی اور مرکز اس پر عمل کا جائزہ لے رہا ہے ، جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔کشن ریڈی نے کہا کہ یکم جولائی کو تلنگانہ بی جے پی کے نئے صدر کے نام کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو بنسل اور شوبھا کرندلاجے کی موجودگی میں نامزدگیاں داخل کی جائیں گی۔