میٹرو کرایوں میں اضافہ مسافروں کی تعداد میں کمی

   

حیدرآباد 3 جون (یواین آئی) حیدرآباد میٹرو سے 17 مئی سے کرایوں میں کیا گیا اضافہ اب خود میٹرو کیلئے مشکلات کا سبب بنتا نظر آرہا ہے ۔ اضافہ کے بعد میٹرو مسافرین کی تعداد میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے ۔ کرایوں میں اضافہ کے بعد میٹرو کی یومیہ مسافر تعداد میں تقریباً 5 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔عوامی دباؤ اور بڑھتی ہوئی تنقید کے پیش نظر میٹرو حکام نے 25 مئی سے کرایوں میں 10 فیصد کمی تو کی لیکن اس کے باوجود مسافروں کی اوسط تعداد میں بہتری نظر نہیں آ ئی ۔