میٹو گوڑہ سگنل اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنس ورک شاپ میں پوائنٹ مشینس کی تیاری

   

انڈین ریلوے میں تیسرے یونٹ کی حیثیت سے شناخت ، ساوتھ سنٹرل ریلوے کی مبارکباد
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ٹرین کے چلنے کے دوران ایک ٹریک سے دوسری ٹریک کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کئے جانے والے پوائنٹ مشین کی تیاری کی ہے ۔ میٹوگوڑہ کے سگنل اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنس ورکشاپ میں عصری تکنیکی کی آلہ جات کی جانب سے اس کو تیار کیا گیا ہے ۔ ریلوے ورکس میں اہم تصور کیے جانے والے پوائنٹ مشین کو ٹرین کے ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر آسانی سے تبدیلی پوائنٹس کو محفوظ طریقہ سے لاک کرنے کے لیے اس کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ آتما نربھر بھارت ، میک ان انڈیا پروگرامس کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ایک اہم قدم آگے بڑھایا ہے ۔ میٹو گوڑہ میں سگنل اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنس ورکشاپ نے اس پوائنٹ مشین تیار کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ 143 ایم ایم اور 220 ایم ایم پوائنٹ مشینس یہاں تیار کئے جارہے ہیں ۔ جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے گجانن مالویہ نے بتایا کہ انڈین ریلوے میں ابھی تک پوائنٹ مشینس دو یونٹس میں ہی تیار ہوتے تھے ۔ ڈیمانڈ کے مطابق پوائنٹ مشینس کی عدم دستیابی سے خانگی اداروں سے خریدے جاتے تھے ۔ میٹو گوڑہ ورکشاپ کی جانب سے اس کی تیاری کا آغاز کرنے پر انڈین ریلوے میں اس کی تیسرے یونٹ کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ جس سے اب انڈین ریلوے کو کم قیمت پر پوائنٹ مشینس دستیاب ہوں گے ۔ اس سے کلامپ لاک کے قیام کے ساتھ ٹریکس کی اسپیڈ بڑھانے کی گنجائش فراہم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میٹو گوڑہ ورکشاپ میں سالانہ 3250 پوائنٹ بلاکس تیار کرنے کی گنجائش ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے دوسرے زونس کو بھی پوائنٹ مشینس روانہ کئے جاسکتے ہیں ۔ یہ مشین 12 سال تک کارآمد رہ سکتی ہے ۔ اس کی تیاری کرنے والے عہدیداروں اور عملہ کو جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے مبارکباد پیش کی ۔۔ ن