خیر خواہوں کی ستائش ، جناب سید عزیز پاشاہ اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ اور سماجی جہد کار محمد کلیم آصف کی جانب سے ملک پیٹ گنج کے غریب یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور طبقہ کے افراد میں آج سلم علاقہ عنبر پیٹ پٹیل نگر میں محنت کش طبقات سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد میں اجناس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ان میں قوت بخش غذا کیلا اور بریڈ شامل تھے جس کو جناب سید عزیز پاشاہق ادری سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر جناب عزیز پاشاہ نے حیدرآبادی روایتی مہمان نوازی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی انسانیت یہاں زندہ و جاوید ہے انہوں نے محمد کلیم آصف کی جانب سے ایسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ستائش کی ۔ اور کہا کہ گذرتے لمحات کے ساتھ یہ واقعاتایک شاندار تاریخ بن جائیں گے ۔ کیوں کہ موجودہ ماحول میں فرقہ واریت کا زہر پھیلانے کے لیے ملک و قوم دشمن طاقتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں ۔ اس موقع پر جناب سید علی الدین احمد صدر میٹ تلنگانہ کے علاوہ انصاف تنظیم کے جہد کار جناب محمد ندیم ، جناب محمد بشیر و دیگر افراد بھی تقسیم کے پروگرام میں حصہ لیا ۔ ۔
