جے پور، 18مئی (آئی اے این ایس) ۔ راجستھان رائلز اور پنجاب کنگزکے کھلاڑیوں نے اتوارکو یہاں ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2025 کے مقابلے سے قبل قومی ترانے کے لیے قطار میں کھڑے ہو کر ہندوستانی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔راجستھان اور پنجاب کا یہ میچ آئی پی ایل 2025 کی معطلی کے بعد پہلا مکمل میچ ہے۔ ہفتے کو رائل چیلنجرز بنگلورو اورکولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور ٹاس بھی نہ ہو سکا، جس سے آئی پی ایل کے دوبارہ آغازکا جوش ماند پڑگیا۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے قومی ترانے کے دوران فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے دشمن کے خلاف بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کا تحفظ کیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کی اسکرینوں پر تھینک یوآرمڈ فورسز کا پیغام بھی دکھایا گیا۔ اس کے دوران پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایر نے بھارت کی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔