میڈارم جاترا میں شرکت کیلئے چیف منسٹر کو دعوت

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو 16 فروری سے شروع ہونے والی میڈارم سمکا سارالماں جاترا میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وزیر قبائیلی بہبود ستیہ وتی راٹھور، وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی، وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ، رکن کونسل پی راجیشور ریڈی، رکن اسمبلی اے سکو، کمشنر قبائیلی بہبود مس کرسٹینا، انڈومنٹ کمشنر انیل کمار اور میڈارم مندر کے ایگزیکیٹو آفیسر راجندر کے علاوہ پجاریوں کی اسوسی ایشن کے نمائندوں نے پرگتی بھون میں چیف منسٹر سے ملاقات کی اور دعوت نامہ حوالے کیا۔ اسی دوران ٹی آر ایس کے صدر ضلع نرمل جی وٹھل ریڈی نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کی اور ضلع صدر مقرر کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ جی وٹھل ریڈی مدہول اسمبلی حلقہ سے ٹی آر ایس کے رکن ہیں۔ ر