میڈرڈ : سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ایئرپورٹ پر اس وقت پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند افریقیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں پْرہجوم اور گندی جگہوں پر سونا پڑ رہا ہے جس کے باعث ریڈ کراس احتجاجاً اپنی سرگرمیوں کو روکنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے پولیس یونین کے نمائندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میڈرڈ میں سینیگال سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پناہ گزینوں نے درخواست دی ہے۔’ان افراد نے حالیہ ہفتوں کے دوران میڈرڈ پہنچنے کے بعد پناہ کی درخواست دی ہے اور اس سے قبل وہ کچھ عرصے کیلئے دیگر ممالک اور عموماً جنوبی امریکہ میں مقیم رہے جہاں ان کے داخل ہونے کے لیے انٹری ویزے کی شرط نہیں ہے۔