میڈرڈ میراتھن کورونا کی وجہ سے منسوخ

   

میڈرڈ ۔ منتظمین نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال نومبر میں ہونے والی میڈرڈ میراتھن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈرڈ میراتھن کا انعقاد رواں سال اپریل میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اس کو 15 نومبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن کورونا کے بڑھتے معاملات کے سبب منتظمین نے اس میراتھن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔منتظمین نے منگل کو جاری ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے اثرات اور ممکنہ اختیارات پر غورکرنے کے بعد انہوں نے میراتھن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ منتظمین کے بموجب اس کا اگلا ایڈیشن اگلے سال 26 ستمبر کو ہوگا۔پچھلے سال منعقدہ اس میراتھن میں آٹھ ہزار افراد نے حصہ لیا تھا۔میڈرڈ میراتھن سے پہلے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ بھی منسوخ کردیا گیا تھا جو 12 سے 20 ستمبر تک ہونا تھا۔