میڈلکوپ اور مارسیلو ڈومولینر کورڈوبا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

   

Ferty9 Clinic

بیونس آئرس۔6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ کے میٹو میڈلکوپ اور انکے برازیلین جوڑی دار مارسیلو ڈومولینر پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے فیڈریکو گیائو انکے ہسپانوی جوڑی دار پیڈرو مارٹینز پورٹیرو کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ارجنٹائن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کے میٹو میڈلکوپ اور انکے برازیلین جوڑی دار مارسیلو ڈومولینر پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے فیڈریکو گیائو انکے ہسپانوی جوڑی دار پیڈرو مارٹینز پورٹیرو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-5) اور 6-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔