میڈویڈونے ٹورنٹو اوپن جیت لیا

   

ٹورنٹو : سرفہرست کھلاڑی ڈینیل میڈیویڈو نے امریکی کھلاڑی ریلی اوپیلکا کو راست سیٹوں میں 6-4,6-3 سے شکست دیکر ٹورنٹو اوپن جیت لیا ہے۔ 25 سالہ روسی کھلاڑی میڈیویڈو اس وقت عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ہیں اور انہوں نے رواں برس مانورکا اور مارسیلا کے بعد اے ٹی پی ماسٹرس 1000 کا یہاں بھی ایک خطاب حاصل کیا ہے۔ کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس کامیابی کا کبھی خواب نہیں دیکھا تھا نیز نواک جوکووچ اور رافل نڈال کے ساتھ مقابلہ کرنا کافی مسابقتی ہوتا ہے لیکن میں نے گذشتہ پانچ فائنلس میں چار خطابات حاصل کئے ہیں۔ دوسری جانب عالمی درجہ بندی میں 32 ویں مقام پر فائز ریلی کا قد 6 فٹ 11 انچ ہے اور ان کے خلاف کامیابی آسان نہیں تھی۔ میڈویڈو نے کہا کہ ریلی نے کافی مسابقتی کھیل کھیلا لیکن اہم موقع پر میں نے کلیدی نشانات حاصل کئے۔