موناکو ۔ عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ٹینس اسٹار ڈینیل میڈویڈو نے مونٹی کارلو ماسٹرس سے دستبرداری اختیار کرلی ہے کیونکہ وہ کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اے ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈویڈو کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے اور ان کی نگہداشت ٹورنمنٹ کے ڈاکٹروں کے علاوہ اے ٹی پی میڈیکل ٹیم کررہی ہے۔ میڈویڈو نے بیان میں کہا کہ مونٹی کارلو میں شرکت نہ کرنا مایوس کن ہے لیکن فی الحال میری تمام تر توجہ صحت یابی پر مرکوز ہے۔