’’میں پیراسٹامول اور اینٹی بائیوٹک سے ٹھیک ہوگیا‘‘ : چیف منسٹر
حیدرآباد ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ضلع ورنگل کے دورہ کے موقع پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ میڈیا کووڈ ۔ 19 سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں دہشت پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں وہ بھی کورونا پازیٹیو ہو گئے تھے تاہم صرف دو دوائیں پیراسٹامول اور اینٹی بائیوٹک لے کر وہ ایک ہفتہ کے اندر صحت یاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ کون بلیک فنگس اور زرد فنگس سے متعلق غلط اطلاعات پھیلا رہا ہے۔ لوگ یہ تمام باتیں سننے کے بعد مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔