میڈیا رابطہ کیلئے مایاوتی بھی ٹوئیٹر میں شامل

   

لکھنو ۔6 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی کے سربراہ مایاوتی بھی میڈیا اور عوام سے ربط و ضبط و بات چیت کیلئے پہلی مرتبہ ٹوئیٹر میں شامل ہوگئیں۔ اس سے تقریباً 15 دن قبل ان کے نام ہی سے ایک بلاگ دیکھا گیا تھا ۔ بی ایس پی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ٹوئیٹر پر وہ ( مایاوتی) قومی و سیاسی اہمیت کے مسائل پر اپنے نظریات کا اظہار کریں گی ۔ اعلامیہ کے مطابق مایاوتی کا ٹوئیٹر ہینڈل ’سوشری مایاوتی‘ سے موسوم ہے ۔ مایاوتی کا پہلا ٹوئیٹ 22 جنوری کو پوسٹ کیا گیا تھا جس میں وہ اپنا تعارف کرواتے ہوئے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی تھیں۔