نظام آباد :25؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرننگ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیرمین ضلع ریٹرننگ آفیسر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر یادی ریڈی ، ڈی پی آر او پدما شری ، روی کمارو دیگر عہدیداروں نے تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ انتخابات کے موقع پر پبلسٹی کیلئے آنے والی درخواستوں اور درخواست گذاروں کو دی جانے والی ہدایتوں پر بات چیت کی گئی۔انتخابات کے اختتام تک میڈیا سرٹیفکیشن مانیٹرننگ کمیٹی ہر دوسرے روز جائزہ لیتے ہوئے پیڈ نیوز ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں آنے والی پبلسٹی کا جائزہ لے گی ۔ سوشل میڈیا پر آنے والے ویڈیوز اور مسیج کے بارے میں بھی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو اس کی اطلاع دینے کی ہدایت دی گئی ۔ اُردو ، ہندی ، انگلش اور تمام اخبارات مقامی اخبارات ، شامنامہ کا ہر دن جائزہ لیتے ہوئے ضابطہ اخلاق اور پیڈ نیوز کا جائزہ لے گی ۔ اعتراضات کے بارے میں نشاندہی کرنے اور انسٹاگرام ، سوشل میڈیا کا بھی ریکارڈ رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔