نئی دہلی : سپریم کورٹ نے جمعہ کو سدرشن ٹی وی کے پروگرام ’بنداس بول‘ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اس طرح کہ ٹی وی شوز کی اجازت کیونکر دی جاسکتی ہے جس میں مخصوص مذہبی برادری کو نشانہ بنایا جائے گا ۔ اس پروگرام کی تشہیر میں دعویٰ کیا گیا کہ چیانل بڑی سازش بے نقاب کرے گا کہ کس طرح مسلمانوں کو سرکاری نوکریوں میں گھسایا جائے ؟ عدالت نے کہا کہ میڈیا کو فرقہ واریت کے پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتا ۔