میڈیا کیلئے سوشل سکیورٹی فراہم کی جائے : سپریہ سولے

   

٭ این سی پی ایم پی سپریہ سولے نے منگل کو لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے میڈیا کیلئے کام کرنے والوں کو سوشل سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ بریکنگ نیوز کے دوران جرنلسٹ طویل گھنٹے کام کرتے ہیں ۔ جب مہاراشٹرا میں حالیہ سیاسی بحران دیکھنے میں آیا ، خود میں نے کیمرہ والوں کو ٹو وہیلرس کی سواری کرتے ہوئے سیاستدانوں سے نیوز حاصل کرنے کی کوشش کرتے دیکھا اور خاتون رپورٹرس سیاستدانوں کے گھروں کے باہر کھڑی رہتی تھیں۔ پتہ نہیں اُن کو واش روم اور کھانے کی سہولت کس طرح مہیا کرائی جاتی ہے ۔ ایسے حالات میں میڈیا پرسونل کو سوشل سکیورٹی کی فراہمی ہرگز نامعقول اقدام نہیں ہوگا ۔