میڈیڈیو نے رواں سال چوتھا خطاب جیت لیا

   

شنگھائی۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چین میں کھیلے گئے شنگھائی ماسٹرز کے فائنل میں نمبر تین سیڈ کھلاڑی ڈینیئل میڈیڈیو نے رواں برس چوتھا خطاب جیت لیا جب نمبر پانچ سیڈ جرمن حریف الیگزینڈر زویریو کو لگاتار چھٹا فائنل کھیلنے والے 23سالہ روسی پلیئر کیخلاف 6-4 اور 6-1 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔عالمی نمبر چار ڈینیئل میڈیڈیو نے 73منٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل دوسری ماسٹر سیریز ٹرافی جیت لی جو ان کا ساتواں اے ٹی پی ٹور خطاب بھی ہے۔چین میں کھیلے گئے تیانجن اوپن کے فائنل میں سویڈن کی ریبیکا پیٹرسن نے تین سال کے بعد کسی ڈبلیو ٹی اے فائنل میں رسائی پانے والی برطانوی کھلاڑی ہیتھر واٹسن کو 6-4،6-4 سے شکست دے کرکیریئر کی دوسری ڈبلیو ٹی اے ٹرافی جیت لی۔