15 تا 18 مئی ملٹی زونس کی سطح پر کونسلنگ مقرر
حیدرآباد۔/12 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میڈیکل اینڈ ہیلت رکروٹمنٹ بورڈ نے محکمہ صحت میں منتخبہ 1442 اسسٹنٹ پروفیسرس امیدواروں کے تقررات کیلئے کونسلنگ شیڈول جاری کردیا ۔ جاریہ ماہ 15 تا 19 مئی ملٹی زون سطح پر کونسلنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ہر ضلع کیلئے ایک گورنمنٹ میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئے میڈیکل کالجس میں 1442 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے میڈیکل رکروٹمنٹ بورڈ نے کارروائی کا آغاز کیا اور 5 ماہ میں ریکارڈ سطح پر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ پوری طرح شفاف طریقہ سے تقررات کے عمل کو یقینی بنانے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔ امیدواروں کے اعتراضات کو قبول کرکے تقررات کو تنازعات سے بچانے اہل امیدواروں سے انصاف کے اقدامات کئے گئے جس کے بعد میرٹ لسٹ جاری کی گئی ہے۔ امیدواروں کیلئے کونسلنگ کا انعقاد کرکے نئے میڈیکل کالجس کیلئے تقرری احکامات جاری کئے جائیں گے۔ اس عمل سے متعلق شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ ملٹی زون 1 امیدواروں کیلئے 15 اور 16 مئی کو ملٹی زون 2 امیدواروں کیلئے 17 اور 18 مئی 1,2 ملٹی زونس میں سوپر اسپیشالیٹی میڈیکل کالجس سے متعلق کونسلنگ 19 مئی کو منعقد کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں امیدواروں کو موبائیل پیغامات روانہ کردیئے گئے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے بورڈ نے ویب سائیٹ dme.telangana.gov.in پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔