میڈیکل اسٹور سے غلط انجیکشن دیئے جانے کے سبب

   

دو سالہ لڑکی خون کی قئے کرنے کے بعد فوت
٭ دہلی : دہلی کے ایک میڈیکل اسٹور کی طرف سے سردی اور کھانسی کے علاج کیلئے غلط انجکشن دیئے جانے کے بعد ایک دو سالہ لڑکی خون کی قئے کرتے ہوئے مبینہ طور پر فوت ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ میڈیکل اسٹور کے مالک نے پہلے دی گئی دوا کے باوجود لڑکی کی حالت میں بہتری نہ ہونے پر ایک انجیکشن دیا تھا جس کے ساتھ ہی کمسن بچی خون کی قئے کرنے لگی اور کچھ دیر بعد فوت ہوگئی۔