حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) میڈیکل انشورنس اسکام میں اے سی بی کی درخواست پر عدالت نے رضامندی ظاہر کی ہے اور 4 خاطیوں کو تحقیقات کیلئے اے سی بی کی تحویل میں دینے کی درخواست کو منظوری دی ہے۔ یاد رہے کہ ای ایس آئی میڈیکل انشورنس اسکام میں گرفتار سرکاری عہدیداروںسے مزید تحقیقات کیلئے اے سی بی نے عدالت سے درخواست کی تھی۔ اس درخواست کو عدالت نے منظور کرلی۔ امکان ہے کہ لائف کیر کے ایم ڈی سدھاکر ریڈی، آر سی پورم ای ایس آئی دواخانہ کے سینئر اسسٹنٹ سریندر بابو ، وینکٹیشورا ہیلت سنٹر کے ڈاکٹر چیروکو اروند ریڈی، ناچارم ای ایس آئی دواخانہ کے فارماسسٹ ناگا لکشمی کو اے سی ببی اپنی تحویل میں لے گی۔ جنہیں دو دن کی اے سی بی تحویل کیلئے عدالت نے اجازت دی ہے۔