میڈیکل انشورنس اسکام میں خانگی فارما کمپنی کا مالک گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 6 اکٹوبر (سیاست نیوز) محکمہ انسداد رشوت ستانی نے میڈیکل انشورنس اسکام میں ایک اور گرفتاری کو انجام دیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ ایک خانگی فارما کمپنی کے مالک سدھاکر ریڈی کو اے سی بی کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔ لائف کیر ڈرگس کے مالک سدھاکر ریڈی بھی اس اسکام میں ملوث بتائے گئے ہیں جن کی آج گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ میڈیکل انشورنس اسکام میں اعلیٰ عہدیداروں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے اور اے سی بی اس معاملہ کی تہہ تک جانے کی کوشش میں جٹی ہوئی ہے۔ کروڑہا روپئے کے اس ای ایس آئی میڈیکل انشورنس اسکام میں تاحال 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن میں سرکاری اور غیرسرکاری افراد بھی شامل ہیں۔