میڈیکل داخلوں میں EWS کوٹہ کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست

   

حیدرآباد/10 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس و پی جی میڈیکل کورسیس میں عہدیدار مجاز کوٹہ کے تحت داخلوں میں معاشی طور پر پسماندہ طبقات ( EWS) کو تحفظات فراہم کرنے پر حکومت سے موقف کی وضاحت طلب کی ہے۔ رکن اسمبلی کے وینکٹ رمنا ریڈی نے حکومت کے جی او میں ترمیم کی درخواست کرکے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ عدالت نے گورنمنٹ پلیڈر کو ہدایت دی کہ وہ اس بارے میں حکومت سے موقف دریافت کریں۔ رکن اسمبلی کے وکیل نے کہا کہ دیگر ہیلت سائنس کورسیس میں EWS تحفظات پر عمل کیا جاتا ہے لیکن ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور پی جی میڈیکل کورسیس میں تعلیمی سال 2024-25 میں داخلہ کیلئے عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ میں نمائندگی کرچکے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس الوک ارادھے و جسٹس سرینواس راؤ پر مشتمل بنچ نے گورنمنٹ پلیڈر کو ہدایت دی کہ 18 ستمبر تک حکومت کے موقف سے واقف کرائیں۔1