جناب عامر علی خاں ایم ایل سی مہمان خصوصی، ممتاز ماہرین طب کی شرکت
حیدرآباد ۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) اقراء گروپ آف ڈاکٹرس آئی کیر چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے انڈر گریجویٹ اورینٹیشن و تہنیتی پروگرام 17 نومبر اتوار کو صبح 9 تا دوپہر 2 بجے میسکو آڈیٹوریم ملک پیٹ میں منعقد ہوگا، جس میں نیوزایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان ایم ایل سی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اقراء گروپ آف ڈاکٹرس کے صدر اور ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر محمد تنزیل منور کے مطابق ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی یو ایم ایس، بی اے ایم ایس، بی ایچ ایم ایس، بی وائی این ایس، وٹرنری سائنس اور بی پی ٹی (فزیوتھراپی) کورسیس برائے سال 2024ء میں داخلہ پانے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ایم اے متین سینئر کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ، ڈاکٹر محمد افتخارالدین میسکو حیدرآباد، ڈاکٹر ایم اے ماجد عادل سینئر کنسلٹنٹ یورولوجسٹ، ڈاکٹر ملیحہ رؤف سینئر ابسٹیسٹریشن اینڈ گائناکالوجسٹ مہمانان اعزازی ہوں گے۔ جناب ایم اے حمید کیریئر ایکسپرٹ اور محمد عبدالرب عارف میڈیکل ایکسپرٹ کونسلر بھی شرکت کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9963566269 پر ربط پیدا کریں۔