مہوبہ ۔ اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں پولیس نے ہفتہ کو کبرئی واقع کمیونٹی ہیلتھ سنٹر(سی ایچ سی) کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ افراد کے خلاف فرقہ وارانہ جذبات برانگیختہ کرنے اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملزم رائے نے بتایا کہ کبرئی سی ایچ سی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرگورو سنگھ کی ہدایت میں کرائے گئے تعمیراتی کام پر اعتراض کرتے ہوئے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے ۔