میڈیکل سیٹوں میں اضافہ پر ماجھی کا مودی اور نڈا سے اظہار تشکر

   

بھونیشور، 3 ستمبر (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی نے ریاست کے دو میڈیکل کالجوں میں 100-100 ایم بی بی ایس نشستوں پر داخلے کی منظوری دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ماجھی نے کہا کہ یہ اوڈیشہ کے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ پبتر موہن پردھان میڈیکل کالج، تالچر اور پھولبنی سرکاری میڈیکل کالج، کندھمال میں 100-100 ایم بی بی ایس سیٹوں کے لیے داخلہ عمل تعلیمی سال 2025-26 سے شروع کیا جا رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس فیصلے کو ایک تاریخی قدم قرار دیا جو نہ صرف طبی تعلیم کو فروغ دے گا بلکہ پورے اڈیشہ، خاص طور پر تالچر اور کندھمال میں صحت کی سہولیات کو بھی مضبوط کرے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سے معیاری اور سستی طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔