حیدرآباد : میڈیکل طالبہ کا ای میل اور فیس بک ہیک کرنے والے ایک نابالغ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سائبرآباد پولیس نے اس نابالغ کو جوئینل کورٹ میں پیش کرتے ہوئے اسٹیٹ ہوم منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق سال 2018ء ڈسمبر میں ایک میڈیکل طالبہ کی جانب سے پولیس میں شکایت کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے لڑکی کے پڑوسی کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نابالغ اس لڑکی کا پڑوسی تھا جس کے ذریعہ وہ مدد حاصل کرتی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے ایک مرتبہ اپنے ای میل آئی ڈی میں خرابی کا اس نابالغ سے ذکر کیا تھا ۔ اس نے خرابی کو ٹھیک کرنے کی خاطر لڑکی کی مدد کی اور اس دوران تمام راز حاصل کر لئے اور اس کو بدل دیا اور طالبہ کو بتایا کہ اس کا ای میل ہائیک کرلیا گیا ہے ۔ لڑکی کو خود ا سی کے میل کے ذریعہ بیہودہ پیامات حاصل ہوتے تھے۔ اکثر جب وہ آن لائن کلاسیس میں مصروف رہتی تھی اس دوران لڑکی کو میل حاصل ہوتے تھے جس کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ کو بھی ہائیک کرلیا گیا اور ناقابل بیان پیامات اور مسیجس روانہ کئے جارہے تھے ۔ پولیس نے شکایت کے بعد تحقیقات کرتے ہوئے اس نابالغ پڑوسی کو گرفتار کرلیا ۔
