میڈیکل و پولیس اسٹاف کی مکمل تنخواہ اداکرنے تلنگانہ کے وزیراعلی کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 2 اپریل (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے بدھ کو فیصلہ کیا ہے کہ صحت وطبابت اور پولیس ملازمین و اسٹاف کی ماہ مارچ کی مکمل تنخواہ اداکی جائے ۔وزیراعلی کے دفتر کی جانب سے گذشتہ روز رات دیر گئے جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا کہ مسٹر راو نے ان ملازمین کے لئے اضافی ترغیبات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ریلیز میں کہاگیا کہ وزیراعلی اندرون ایک یادو دن ان ترغیبات کا اعلان کریں گے ۔پرگتی بھون میں اس خصوص میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں وزیراعلی نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔