میڈیکل کالجس میں 612 اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررکی منظوری

   

حیدرآباد 19 جون (یو این آئی) تلنگانہ حکومت نے میڈیکل کالجوں میں 612 اسسٹنٹ پروفیسرس کی تقرری کی منظوری دی۔میڈیکل کالجوں میں اسٹاف کی کمی کے باعث حال ہی میں این ایم سی نے 26 میڈیکل کالجوں کو نوٹس جاری کیے تھے ۔ اس سلسلہ میں حکومت نے فوری اصلاحی اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ اس کے تحت میڈیکل ریکروٹمنٹ بورڈ نے 612 اسسٹنٹ پروفیسرس کی تقرری کی منظوری دی ہے ۔ڈی ایم ای نے 34 میڈیکل کالجوں کے لیے مجموعی طور پر 1323 اسسٹنٹ پروفیسرس کی ضرورت کا مطالبہ کیا تھا، جن میں سے پہلے مرحلہ میں 612 عہدوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق، پہلے سے خدمات انجام دے رہے 56 پروفیسروں کو اضافی ڈی ایم ای کے طور پر ذمہ داریاں سونپنے کی بھی تیاری جاری ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت میں پہلے ہی تمام ڈیپوٹیشن منسوخ کر دی گئی ہیں۔