میڈیکل کالجس کی تعداد 780 ہوگئی

   

نئی دہلی ۔ 30 جولائی (ایجنسیز) مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ میڈیکل کالجس کی تعداد 387 سے بڑھ کر 780 ہوگئی ہے اور انڈر گریجویٹ نشستوں کی تعداد 51,348 سے بڑھ کر 1,15,900 ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح 2014 سے پوسٹ گریجویٹ سیٹوں میں 31,185 سے اضافہ ہوا اور اس کی تعداد 74,306 ہوچکی ہے۔ آیوش سسٹم میں 13,86,157 رجسٹرڈ ایلوپیتھک ڈاکٹرس اور 7,51,768 رجسٹرڈ پراکٹیشنرز ہیں۔ وزیر موصوف نے ایک سوال کے جواب میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن آبادی کے اعتبار سے 1:1000 ڈاکٹر کی سفارش کرتا ہے۔