حیدرآباد۔/26 مارچ، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کے ذریعہ جھوٹ کا سہارا لینے کا مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا۔ آج ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ کل ایس ٹی تحفظات کی توسیع کے معاملے میں تلنگانہ حکومت سے کوئی قرارداد موصول نہ ہونے کا جھوٹا بیان دیا گیا تھا آج مرکزی مملکتی وزیر صحت بھارتی پوار نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ میڈیکل کالجس قائم کرنے کیلئے تلنگانہ سے مرکزی حکومت کو کوئی تجویز وصول نہیں ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ کے ذریعہ مرکزی حکومت جھوٹ بول رہی ہے جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔ میڈیکل کالجس قائم کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت نے کئی مرتبہ مرکزی حکومت سے نمائندگی کی ہے مگر مرکزی وزراء پارلیمنٹ کو گواہ بناکر جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے۔ ریاستی وزیر صحت نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تعاون کے بغیر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے کام کررہے ہیں۔ ن