حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : نیشنل میڈیکل کمیشن (NMC) نے نیشنل ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کے لیے ملک میں تمام میڈیکل کالجس کو ایک جامع ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ اس فورس کو اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں ذہنی صحت کے مسائل پر توجہ دینے اور خود کشی واقعات کے تدارک ، کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیا گیا ہے ۔ اس فورس کی سفارشات میں خود کشی واقعات کو لازمی طور پر رپورٹ کرنا ، میڈیکل سپورٹ فراہم کرنا اور ہر طرح کی ریاگنگ کا تدارک کرنا شامل ہے ۔ اب ان ایڈوائزریز پر سختی سے عمل کرنا اس کمیشن کے تحت ہر میڈیکل کالج کے لیے لازمی ہے ۔ اس کمیشن نے کالجس کو ہدایت دی کہ ادارہ جاتی انفارمیشن ایک ٹیبلر فارمٹ میں فراہم کی جائے تاکہ طلبہ کے خود کشی واقعات یا غیر طبعی اموات کا ٹھیک ڈاکومینٹیشن یقینی ہو ۔ قابل بھروسہ قومی تجزیہ کے لیے یہ ڈیٹا ضروری ہے ۔ نیز ہر ریسیڈنشیل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوالیفائیڈ میڈیکل اینڈ ایمرجنسی ہیلت سروسیس چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں ۔ اس ایڈوائزری میں ایڈمنسٹریشن گیاپس پر بھی توجہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کالجس میں تدریسی اور غیر تدریسی تمام خالی پوسٹس کو چار ماہ کے اندر پر کرنا ہوگا ۔ ریزروڈ پوسٹس کو پر کرنے کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔۔ A