اچھے کالج میں نشست دستیاب ہونے پر منتخبہ نشست چھوڑنے کی سہولت: ہیلت یونیورسٹی
حیدرآباد۔/17 فروری، ( سیاست نیوز) کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی نے کنوینر کوٹہ میں داخلہ کیلئے مقررہ ون ٹائم آپشنس میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وضاحت کی ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے ایک ساتھ ہی تمام کالجس کیلئے آپشنس دینے کے احکامات کی اجرائی کے بعد طلبہ میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنے کیلئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اگر کنوینر کوٹہ کے تحت کسی بھی کالج میں داخلہ کے اہل پانے والے امیدواروں کو اس سے اچھے دوسرے کالج میں نشست دستیاب ہوتی ہے تو اس کا انتخاب کرنے کی طلبہ کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ یونیورسٹی نے کہا کہ سافٹ ویر کے فیصلہ کے مطابق نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ آخری راؤنڈ کنوینر کوٹہ کونسلنگ کے اختتام سے قبل دوسرے کالجس کو منتقل ہونے پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ ٹیوشن فیس اور اصل اسنادات طلبہ کو واپس کردیئے جائیں گے۔ اچھے آپشن کے کالج میں نشست دستیاب ہونے پر جہاں پہلی نشست دستیاب ہوئی وہاں سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے دوسرے کالجس سے رجوع ہوجانا چاہیئے۔ یہ سہولت صرف کنوینر کوٹہ نشستوں تک محدود رہے گی۔ مینجمنٹ اور سی زمرہ کی نشستوں کیلئے یہ سہولت نہیں رہے گی۔ یونیورسٹی نے بتایا کہ بی اور سی زمرے کے طلبہ مرحلہ واری اساس پر آپشنس دے سکتے ہیں۔ ن