نلگنڈہ ۔ /10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نلگنڈہ پرشانت جیون پاٹل نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ نلگنڈہ مرکز میں میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے ماضی میں نشاندہی کردہ زمین کے علاوہ اے ایم آر پی ایس ایل بی سی کی اضافی اراضی شامل کرتے ہوئے نظر ثانی شدہ تجاویز حکومت کو روانہ کریں. انہوں نے اے ایم آر پی ایس ایل بی سی گیسٹ ہاؤس میں نلگنڈہ حلقہ کے رکن اسمبلی بھوپال ریڈی، ایس ایل بی سی ، انجینئرنگ عہدیداروں ، ریوینیو افسران ، میڈیکل کالج کے پرنسپل اور تلنگانہ ریاست کے میڈیکل انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ایجنسی عہدیداران کے ساتھ اراضی الاٹمنٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سروے لینڈ ریکارڈز ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کلکٹر اور رکن اسمبلی کو زمین کے سروے رپورٹس اورنقشے بتاتے ہوئے کہا کہ ایس ایل بی سی اراضی میں میڈیکل کالج کی تعمیر کے لئے 22 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کرکے حکومت کو تجاویز روانہ کردی گئی ہیں۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائی وے فیسنگ والی اراضی اضافی مختص کرتے ہوئے مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 یا 32 ایکڑ اراضی کے نظر ثانی تجاویز محکمہ آبپاشی کے ریاستی حکام تک پہنچائیں۔مشنری رکھنے کے لیے استعمال ہونے والی عمارتوں کو زمین کالج کے ملحقہ ہاسٹل کی عمارتوں کے طور پر دینے پر اتفاق کیا گیا۔ کلکٹر نے بتایا کہ ان عمارتوں کو محکمہ آر اینڈ بی کے ای ای، ٹی ایس ایم آئی ڈی سی کے ای ای اور متعلقہ تحصیلدار تنقیح کرتے ہوئے پیمائش کریں گے جس کے بعد کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹر اور آر ڈی او مشاورت کرتے ہوئے تجاویز حکومت تک پہنچائیں گے۔ اس اجلاس میں میونسپل چیئرمین مندڈی سیدی ریڈی ، AMRSLBC SE سائی بابا ، ای ای بوچی ریڈی ، میڈیکل کالج پرنسپل ڈاکٹر راجہ کماری ، آر ڈی اوہ. جگدیشور ریڈی ، سروے لینڈ ریکارڈ اے ڈی سرینواس ، ٹی ایس میڈیکل انفراسٹرکچر ای ای عزیز ہلاے ای لوک پال ، تحصیلدار ناگارجن اور دیگر موجود تھے۔