نظرانداز کرنے کی گنجائش والا بل
نئی دہلی 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج لوک سبھا میں ایک بِل متعارف کرایا جو 26 ستمبر 2018 ء سے 2 سال کی مدت کے لئے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی رائے کو نظرانداز کرنے کی گنجائش فراہم کرے گا۔ اِس بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس لیڈر رنجن چودھری نے حکومت کے طریقہ کار کی مخالفت کی اور اِسے جمہوریت کیلئے غیرصحت مند قرار دیا۔