نئی دہلی ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بروسلز کی ہندوستانی نژاد شخصیت میڈی شرما جس نے خود کو انٹرنیشنل بزنس بروکر اور ایجوکیشن انٹرپرینر کی حیثیت سے متعارف کروایا ہے۔ یوروپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کی وزیراعظم مودی سے ملاقات اور ان کے دورہ کشمیر کا بھی انتظام اسی خاتون نے کیا۔ یہ خاتون یوروپین این جی او چلاتی ہیں جس کا نام وومنس اکنامکس اینڈ سوشیل تھنک ٹینک (WESTT) ہے۔ اس خاتون نے میڈی گروپ بھی قائم کیا ہے جو انٹرنیشنل پرائیویٹ اور سوشیل انٹرپرائزس کا ایک گروپ ہے۔