میڈی گڈہ بیاریج کی مرمت ‘ معائنے اور تحقیقات کا جائزہ

   

دہلی میںچیف منسٹر ریونت ریڈی کا جائزہ اجلاس۔ اتم کمار ریڈی و دیگر کی شرکت
حیدرآباد 21 جولائی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج میڈی گڈہ بیاریج کی مرمت ‘ معائنوں اور کمیشن کی تحقیقات سے متعلق امور کا جائزہ لیا ۔ چیف منسٹر نے آج دہلی میں اپنی سرکاری قیامگاہ پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میںوزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی ‘ محکمہ آبپاشی کے سکریٹری راہول بوجا اور مشیر محکمہ آبپاشی آدتیہ ناتھ داس نے شرکت کی ۔ وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی اور عہدیداروں نے ان امور کی تفصیلات سے چیف منسٹر کو ان امور سے بھی واقف کروایا جو کل دہلی میںمنعقدہ نیشنل ڈیزاسٹر اتھاریٹی کے اجلاس میںموضوع بحث آئے تھے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ان امور پر غور و خوض کے بعد اپنی رائے سے واقف کروایا اور ہدایات جاری کیں۔ چیف منسٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر اتھاریٹی اجلاس سے متعلق امور پر اپنی جانب سے کچھ تجاویز بھی پیش کیں۔ یہ اجلاس پیر کو بھی ہونے والا ہے ۔ اس اجلاس میںعہدیدار اور انجینئرس شرکت کرنے والے ہیں۔