میڈی گڈہ بیریج کے 24دروازے کھول دیئے گئے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد،30جولائی (یو این آئی) آب گیر علاقوں میں شدید بارش کے سبب تلنگانہ کے کالیشورم پراجیکٹ کے میڈی گڈہ بیریج کے 24دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑا گیا۔بیریج میں 7ٹی ایم سی پانی تھا تاہم بالائی علاقوں سے بیریج میں 95 ہزار کیوزک پانی آیا جس پر بھاری مقدار میں یہاں سے پانی چھوڑا گیا۔اسی طرح سُندیلہ بیریج میں بھی پانی کا شدید بہاو آگیا۔اس بیریج کی آبی سطح 128میٹر تک جاپہنچی۔اس میں 5.9ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ تھا۔مُلگ ضلع کے پالیم واگو پروجیکٹ کے چار دروازے کھول کر عہدیداروں نے پانی کی نکاسی کی ۔ دھرماپوری کے قریب دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کے پیش نظر عہدیداروں نے عوام کو چوکس کردیاہے ۔