حیدرآباد 25 ستمبر(یو این آئی) جئے شنکربھوپال پلی میں شدید بارش ہوئی جس کے بعد کالیشورم کے قریب دریائے گوداوری کی سطح میں پھراضافہ درج کیا گیا ۔ بالائی علاقوں میں بارش کے سبب دریائے گوداوری اور اس کی ذیلی دریائے پرانہیتا کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے ۔پانی پشکر گھاٹ کے قریب تک آگیا۔کالیشورم پراجکٹ، میڈی گڈہ لکشمی بیریج میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیاجس کے بعد بیریج کے تمام 85دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔پراجکٹ میں پانی کا بہاو 7لاکھ 90ہزار850کیوزک درج کیا گیا جس کے بعد اتنی ہی مقدار میں پانی کو چھوڑاگیا۔