حیدرآباد۔10نومبر (سیاست نیوز) جنوری میںحکومت کی نگرانی میں ’میڈ ان تلنگانہ ‘ مال کا آغاز کیا جائے گا اور تلنگانہ میں تیار اشیاء بالخصوص دستکاری کے ساتھ پوچم پلی ساڑی ‘ بیدری دستکاری ‘ موتیوں کے ہار کے علاوہ ورنگل میں تیار دریوں کی فروخت کے لئے پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے تلنگانہ میں ’ میڈ ان تلنگانہ مال ‘ کے منصوبہ کے متعلق بتایا کہ 120 تاجرین نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ انہو ںنے بتایا کہ گلوبل لنکر نامی کمپنی کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے اور اندرون 7 گھنٹے 120 تاجرین سے دلچسپی دکھائے جانے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیاگیا ہے کہ اس کے ذریعہ کمیشن سے پاک تجارتی ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ تلنگانہ تاجرین و تلنگانہ کی اشیاء کو عالمی سطح پر فروخت کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ م