وزیراعظم کے میڈ اِن انڈیا اشیاء و پلیٹ فارم استعمال کے اعلان پر شاندار ردعمل کا اظہار
حیدرآباد :۔ حال ہی میں چینی موبائل ایپس پر امتناع سے پیدا شدہ خلاء کو پر کرنے کے لیے حیدرآبادی کمپنیوں کی جانب سے چند موبائل اپلی کیشنس تیار کئے گئے ہیں جو کنزیومرس کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں ۔ ’ میڈ اِن حیدرآباد ‘ ایپس زبردست پسندیدہ بن رہے ہیں اور ان کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل آئی اسٹور دونوں پر بڑے پیمانے پر ڈاؤن لوڈ کیا جارہا ہے ۔ مشہور چینی موبائل ایپس پر پابندی کے نتیجہ میں ڈب شوٹ علاقائی زبانوں میں شہریوں کا پسندیدہ ویڈیو شیئرنگ سوشیل میڈیا نٹ ورکنگ پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔ جس کو mTouch لیاب نے تیار کیا ہے ۔ اس پلیٹ فارم کو 15 ہزار سے زائد نئے یوزرس استعمال کررہے ہیں اور ہر دن کئی ویڈیوز شیئر کیے جارہے ہیں ۔ اس طرح اس کا ملک کے سب سے بڑے سوشیل نٹ ورکنگ موبائل اپلی کیشنس میں شمار ہورہا ہے ۔ ملک کے عوام نے وزیراعظم کے اس پیام پر شاندار ردعمل کا اظہار کیا جس میں وزیراعظم نے میڈ اِن انڈیا اشیاء اور پلیٹ فارمس استعمال کرنے کی صلاح دی تھی ۔ ڈب شوٹ کے سی ای او اور شریک بانی پی وینکٹیشورا راؤ نے بتایا کہ موبائل اپلی کیشنس کے بشمول تمام دیگر مقاصد کے لیے اس کا استعمال ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کئی یوزرس اندرون ملک تیار کردہ پلیٹ فارمس جیسے ڈب شوٹ میں اپنی دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جون سے قبل تک نصف ملین کے قریب یوزرس ڈب شوٹ کی طرف راغب ہوچکے ہیں جب کہ گذشتہ ہفتہ سے اس کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ۔ مواد تیار کرنے کے آلات جیسے سنیما یا دیگر جگہ اہم شخصیتوں کے مکالموں کے لیے ویڈیوز کی ڈبنگ کے بشمول ڈب شوٹ میں کئی خصوصیات ہیں جو ٹیکنیکی اعتبار سے کافی مستحکم پلیٹ فارم ہے ۔ ہندی اور انگریزی کے بشمول ملک کی تمام علاقائی زبانوں کے ساتھ یہ یوزرس کے تیار کردہ مواد پر مبنی پلیٹ فارم ہے ۔ وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ یوزرس کی راز داری کا تیقن دیا جاتا ہے اور یوزرس کی منظوری کے بغیر ڈب شوٹ کوئی مواد اپ لوڈ نہیں کرتا ۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ ، مشرق وسطی کے ممالک ، سری لنکا اور دیگر ممالک کے یوزرس کیلئے ڈب شوٹ پسندیدہ پلیٹ فارم بن رہا ہے ۔ موتیوں کے شہر حیدرآباد کا ایک اور اپلی کیشن Vacya کے ایک لاکھ سے زیادہ یوزرس ہیں کیوں کہ یہ سافٹ ویر مفت دستیاب ہے اور آج یہ ’ میڈ ان انڈیا ‘ کا یونیفائیڈ کمیونیکیشنس اینڈ کولابودریش پلیٹ فارم ہے ۔ ڈیولپرس کا کہنا ہے کہ Vacya انٹرپرائز ملازمین اور فیلڈس کی ورچول ٹیموں کے لیے کافی معاون و مددگار ہے جن میں گورنمنٹ ، ہیلت کیئر ایجوکیشن وغیرہ شامل ہیں ۔ جب کہ سیکوریٹی کے بنیادی مقصد کے ساتھ ایک ہی روم میں کام کرنے والوں کے لیے کاروبار کے کاموں کو آسان بنانے کے علاوہ روزمرہ کی سرگرمیوں کی صلاحیتوں میں بھی یہ اضافہ کا باعث ہے ۔ Vacya کے بانی چندرا ایس پوتی نینی نے بتایا کہ ہزاروں افراد پہلے ہی ان کا پلیٹ فارم استعمال کرچکے ہیں اور ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ یوزرس کی جانب سے اس پراڈکٹ کے آسان ہونے کی ستائش کی جارہی ہے ۔ Vacya کے ڈیزائن اور اپلی کیشن میں سیکوریٹی کو اولین ترجیح دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراڈکٹ کو عصری web Rtc سگنلنگ اور میڈیا کے معیارات کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں سیکوریٹی کے تمام مطلوبہ پروٹوکولس کو ملحوظ رکھا گیا ہے ۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق Vacya نے راز داری اور مقامی ڈیٹا پر توجہ دی ہے ۔ Vaeya کی انڈیا میٹنگس انڈین سرورس پر مقامی طور پر ہوتی ہیں ۔ ایک اور تیزی سے ابھرتا ہوا Just-A-Sec مقامی معلومات پر مبنی سرویسز ایپ ہے جو اضافہ شدہ پلیٹ ہے جو کنزیومرس کو مقام سے متعلق مخصوص معلومات ایک ہی مرکز کے حوالہ سے فراہم کرتا ہے ۔ کنزیومر طے شدہ ترجیحات کی بنیاد پر شخصی نوٹیفیکیشنس حاصل کرسکتا ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ یہ ایپ اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والے آلہ کی طرح سرچ کرسکتا ہے اور مقامات کی نشاندہی کرسکتا ہے اور ہر کسی کو اس سے متعلق مزید جاننے میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے ۔۔