میڈ ویڈیو نے ٹینس شنگھائی ماسٹرس کا خطاب جیت لیا

   

شنگھائی ۔ 13۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی کھلاڑی ڈانیل میڈ ویڈیو نے اس سال کے چوتھے خطاب کے ساتھ شنگھائی ماسٹرس اوپن خطاب کوا پنے نام کرلیا ۔ انہوں نے الیکزینڈر زویرو کو 6-4, 6-1 سے شکست دے دی۔ 23 سالہ روسی کھلاڑی کی یہ چھٹویں مسلسل فائنل جیت ہے اور وہ اس پیشقدمی کے ساتھ عالمی تین بڑے ٹینس کھلاڑیوں نووجوکویچ ، رافیل نڈال اور رومر فیڈرر کے درمیان اپنا نام جوڑلیں گے ۔ یو ایس اوپن کے فائنلسٹ کھلاڑی نے جرمنی کے دوسرے نوجوان 22 سالہ کھلاڑی زوبرو کو پانچ ویں کوشش میں شکست دے دی اور اس رو سی کھلاڑی نے کہا کہ شنگھائی اوپن خطاب جیتنے کیلئے ان کو صرف 74 منٹ درکار تھے ۔ میڈ ویڈیو نے شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج کے مقابلہ میں اسٹیڈیم بھرا ہوا تھا اور وہ پہلی مرتبہ اس اسٹیڈیم میں کھیل رہے تھے اوران کو شائقین کی بھرپور حما یت حاصل تھی اور انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کی داد کی بدولت انہیں نئی توانائی حاصل ہوئی۔